مبینہ آڈیو لیک ، شہباز شریف کے بھارت سے خفیہ تعلقات بے نقاب

شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، بھارت سے خفیہ تعلقات بے نقاب ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے منسوب کردہ ایک آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک سرکاری افسر مبینہ طور پر شہباز شریف سے ان کی بھتیجی مریم نواز شریف کی سفارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں شہباز شریف مریم کے داماد کیلئے سرکاری افسر پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

شہباز شریف کی آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ کیسے ایک آفسر بتا رہا ہے کہ مریم صفدر اپنے داماد راحیل کے لیے سفارش کرتے ذور لگا رہی ہے جس کا پاور پلانٹ انڈیا سے امپورٹ ہونا ہے۔

اعظم خان سواتی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز مان رہا ہے کہ اس کا ری ایکشن آئے گا، البتہ رحیم یار خان میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے پلانٹ کا کام کروا دیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.