آج پورے پاکستان میں عوام سڑکوں پر نکلے ہیں، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی حقیقی آزادی کیلئے نکلنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان کے عوام کا جزبہ اور شعور دیکھا، آج پورے پاکستان میں عوام سڑکوں پر نکلے ہیں، عوام کے جزبے اور شعور کو سلام پیش کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین اس وقت مشکل میں ہیں، سیلاب متاثرین کی ہم سب کو زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہیے جبکہ سندھ میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہے، سندھ میں بھوک اور مشکلات ہیں، متاثرین کے سر پر چھت نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے 3 ٹیلی تھون کر کے 8 گھنٹے میں 14 ارب روپیہ اکٹھا کیا، پاکستانیوں سے زیادہ کھلے دل کی قوم دنیا میں کوئی نہیں، پاکستانیوں کو پیسے صحیح جگہ جانے کا اعتماد ہو جائے تو یہ بہت کھلے دل کے لوگ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو دونوں امریکا گئے ہوئے ہیں، میں ان سے پوچھتا ہوں امریکا کیا کرنے گئے ہیں؟ ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے، آپ یہاں سے کیوں چلے گئے؟۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مسئلہ اس ملک کے لیڈر ہیں، قوم خوددار  اور آزادی چاہتی ہے جبکہ شہباز شریف پیسے مانگ رہے ہیں، شو مارنے کیلئے مہنگے ترین ہوٹلوں میں رہ رہے ہیں، میری قوم میں شعور آگیا ہے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں لائحہ عمل دینے لگا ہوں، علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے لوگوں کو جگانے کی کوشش کی، میں اپنی قوم کو حقیقی آزادی کیلئے جگانے  کی کوشش کررہا ہوں اور جس قوم کے نوجوان جاگ جاتے ہیں انہیں کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان جس نعرے پر بنا تھا وہ سب کے دلوں میں ہے لیکن امپورٹڈ وزیراعظم ملک کو شرمندہ کرواتا ہے، یو این سیکریٹری جنرل متاثرین سیلاب کو دیکھنے آئے تھے، شہباز شریف نے سیکریٹری جنرل کو کہا ہم آپ کا پیسہ چوری نہیں کریں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.