کے الیکٹرک کے خلاف شہریوں کا احتجاج، بد ترین ٹریفک جام
کے الیکٹرک کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث نشتر روڈ اور اطراف میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مختلف مقامات پر شہریوں کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ نشتر روڈ پر تاجروں اور علاقہ مکینوں نے دھرنا دے دیا ہے۔
احتجاج او دھرنے کے باعث احتجاج کے باعث نشتر روڈ اور اطراف میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے تاہم صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔
اس حوالے سے شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیئے ہیں۔
شہریوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک بے لگام ہو چکی، کوئی اسے پوچھنے والا نہیں ہے۔
Comments are closed.