عمران خان کی اسمبلی میں واپسی کی مشروط پیشکش

سابق وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں واپسی کی مشروط پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اکانومی بیٹ رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سائفر کی تحقیات کی جائیں تو اسمبلی واپس آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں سب کے ساتھ ملکی مفاد کے تحت تعلقات چاہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ تعلقات ملکی مفاد کے تحت چاہتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی برتری اور اسمائیل کو تسلیم کرنے کی فارن پالیسی نہیں ہو سکتی، مودی پاکستان کو توڑنے کے ارادے رکھتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف کی تقریر ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعلان ہے، شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو ایسے مقام پر لے آئی کہ دوا کی بجائے سرجری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مفتاح کینسر کا علاج ڈسپرین سے کر رہا ہے، حکومت کی ترجیحات معیشت نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نیب کے گیارہ سو ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے، نیب کا کیس ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں جبکہ اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف بھی وطن واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت اور آفتاب کو مستحکم بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئیں، اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.