پی ڈی ایم نے سیلاب پر بھی سیاست کی، وزیراعلیٰ پنجاب


پرویزالٰہی

چودھری پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے سیلاب پر بھی سیاست کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی  اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے پلان پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ سردار عثمان بزدار نے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ  پوری کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کی آبادکاری کا کام جلد مکمل ہو، سیلاب زدگان کی بحالی کے کام کو ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ پی ڈی ایم کے لوگوں نے سیلاب پر بھی سیاست کی، سیلاب جیسے قومی چیلنج کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم نے جذبے کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کی ہے، سیلاب متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.