سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی میں کئی دہائیاں لگ جائیں گی، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی میں کئی دہائیاں لگ جائیں گی۔

 برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دل دہلا دینے والی ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ 3کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے جبکہ سیلاب سے تیار فصلیں تباہ ہوگئیں اور  بیماریاں بھی  پھیل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی بڑا چیلنج ہے کیونکہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں اس لیے سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی میں کئی دہائیاں لگ جائیں گی۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے، چند ماہ تک گھروں کو واپسی ہونے لگے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا اجلاس بات دنیا تک پہنچانے کا سنہری موقع ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.