پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیاں جاری

پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی طبی امداد، ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے قائم کردہ میڈیکل کیمپس اور موبائل میڈیکل ٹیمیں سیلاب زدگان کو ضروری طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

 ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے میڈیکل لیب کلیکشن پوائنٹس بھی سیلاب متاثرین میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی تشخیص کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے مقامی لوگوں کو ریسکیو کیا اور انہیں ٹرانسپورٹ فلیٹ، ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے متاثرہ افراد میں خشک راشن، پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی اور دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء تقسیم کیں۔

اسکے علاوہ انہوں نے مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے2777 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.