بلوچستان میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 ستمبر سے ہوگا

بلوچستان میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 ستمبر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پانچ اضلاع کی 141یونین کونسلز میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم26ستمبر سے شروع ہوگی۔

کوئٹہ،پشین، چمن،قلعہ عبداللہ، ژوب کی 8یونین کونسلز میں خصوصی انسداد پولیو مہم ہو گی جبکہ اس پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے8لاکھ 85ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو مہم کے دوران3 ہزار680کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی جبکہ مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی،جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 19 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیو وائرس ان بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں البتہ بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

تمام والدین سے گزارش کی جاتی ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.