سیاست کو پیچھے رکھ کر ملک کی مضبوطی کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا جائے، تنویر الیاس
تنویر الیاس نے کہا ہے کہ سیاست کو پیچھے رکھ کر ملک کی مضبوطی کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے صحافیوں کو دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ سیاست کو پیچھے رکھ کر ملک کی مضبوطی کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا جائے تاکہ آزاد کشمیر حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہ ہوں لیکن اس کے اوپر کوئی توجہ نہیں دی گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے یہاں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی اور وفاق میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تھی۔
تنویر الیاس نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ایک دن کے لیے بھی یہاں کی حکومت کے لیے کوئی مشکلات پیدا نہیں کیں بلکہ آگے بڑھ کر ہر جگہ پرمعاونت کی۔
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ جب سے وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے آزاد کشمیر حکومت کے لیے دن بدن مشکلات پیدا کی جارہی ہیں، اب صورتحال یہ ہے کہ یہاں پر اگلے مہینے کی پنشن اور تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں ہے۔
Comments are closed.