بیرون ملک اثاثے رکھنے والے بدمعاش اب اقتدار میں ہیں، شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے بدمعاش اب اقتدار میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہماری خارجہ پالیسی میں امریکی ایجنڈے کو پیش کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کرائم منسٹر وزیر خارجہ کی طرح شھنگائی تعاون تنظیم کانفرنس میں کشمیر کو بھول گئے، اقوام متحدہ میں بھی کشمیر کو فراموش کرنا دہرایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دریں اثناء دفتر خارجہ نے نسیم اشرف کی قیادت میں اسرائیل کا دورہ کرنے والے “پاکستانی وفد” پر خاموشی اختیار کی تو کیا یہ مانا جائے کہ وفد نے سرکاری طور پر اسرائیل کا دورہ کیا؟

انہوں نے کہا کہ کیا یہی وجہ تھی کہ مقامی سازشیوں نے امریکی حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے کی حمایت کی؟ کیا یہ ٹولہ امریکی مطالبات، بھارت اور اسرائیل کے علاوہ ڈرون کے لیے اڈوں/فضائی حدود کے استعمال پر عمل کرے گا؟

ڈاکٹر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ پاکستان کی اس فروخت کی قیمت معاشی تباہی اور فسطائیت کی شکل میں ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.