قومی ٹیم نے شاندار میچ کھیلا ہے ، عمر سرفراز چیمہ
عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے پر اعتماد، جاندار اور شاندار میچ کھیلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہینوں اور قوم کو انگلینڈ کیخلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے پر اعتماد، جاندار اور شاندار میچ کھیلا ہے، بابر اعظم اور رضوان نے جراتمندانہ اور ہوشمندانہ کرکٹ کھیلی جبکہ اوپنر بیٹسمنوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بھی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ امید ہے قومی ٹیم اسی طرح جارحانہ کرکٹ سے جیت کا مشن جاری رکھے گی۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ شاہینوں کی اونچی اڑان، انگلینڈ کو با آسانی شکست دے دی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 10 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی۔
Records tumbling win ?
Incredible effort from @babarazam258 and @iMRizwanPak ?#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/LUOT01yozW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2022
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان معین علی رنز 55 بنا کر نمایاں بلے باز رہے، بین ڈکٹ 43 ، ہیری بروک 31، فل سالٹ 30، ایلکس ہیلز 26 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
Comments are closed.