دکھی انسانیت کے لیے انجلینا جولی کی ہمدردی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کے لیے انجلینا جولی کی ہمدردی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب انجلینا جولی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجلینا جولی اور دیگر لاکھوں لوگوں کی آواز بنے جن کی زندگیاں اور ذریعہ معاش تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب انجلینا جولی اور دیگر کے مشکورہیں اور ان کی ہمدردی کے اس جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اس سے قبل  اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور دنیا سے فوری ردعمل کی اپیل کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی حالت زار کی بھرپور وکالت کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے فوری قابل عمل مسئلے کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کے لیے مسلسل بین الاقوامی امداد کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.