پی ڈی ایم پورا فرمائشی ایجنڈا لیکر اقتدار میں آئی ہے، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو رنگیلا اور منورظریف کی خواہش پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف رول آف لاء کی بات کرتی ہے اور ہم چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں، عدلیہ آزاد ہو لیکن پی ڈی ایم پورا فرمائشی ایجنڈا لیکر اقتدار میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  2 صوبوں کی اسمبلیوں نے قرار منظورکر کے کہہ دیا ہے کہ آپ پراعتماد نہیں ہے، لوٹوں کا ضمیر جاگ جاتا تو حالات مختلف ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے لوگوں کے لیےکھانا مشکل ہوگیا ہے، دھونی دینے والےکو کہنا چاہتا ہوں عوام آپ کو پھینٹی دیں گے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ناقابل طرز حکمرانی ان کا طرز حکمرانی ہے،ان سے کوئی پوچھے پچھلے 2 ادوار میں توشہ خانے میں کیا آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہائیکورٹ نےجو کیابہت اچھا کیا، یہ عدالت عالیہ اور عمران خان کا معاملہ تھا اور عدالتی معاونین نے فراخدلی کی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نےالتجا کی تھی کہ میری بات سنی جائے اور آج پہلا موقع تھاکہ عمران خان کو سنا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج لندن میں مے فیئر میں گھر میں ماتمی جلوس نکلا ہوا ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.