الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں اسکا فیصلہ ہونے والا ہے، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں اسکا فیصلہ ہونے والا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے۔
آج 70 وزراء 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں،یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔ PDM الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 21, 2022
‘الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے، طاقتور بے قصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں اسکا فیصلہ ہونے والا ہے، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔
‘وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں’
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی، اب آٹا بھی دلائے، آج 70 وزراء 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں اور امپورٹڈ ٹولہ امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔
پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی فی میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 02 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسکے علاوہلائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی، کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہو چکا ہے۔
سندھ حکومت نے آٹے کی قیمت مقرر کردی
کراچی: سندھ حکومت نے آٹے کی قیمت مقرر کردی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے آٹے کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل پرائس 640 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے مزید بتایا کہ 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ریٹیل پرائس 650 روپے مقرر کی گئی ہے اور فی کلو گرام آٹے کی ریٹیل پرائس 65 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
Comments are closed.