تحریک انصاف کے ارکانِ اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے معاملہ غیرمؤثر ہونے پر درخواستیں خارج کیں۔
مسلم لیگ ن کے سابق رہنما ظفرعلی شاہ اور وحید کمال کی جانب سے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔
وکیل حامد خان کا مؤقف تھا کہ استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے۔ 2013 کی اسمبلی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ تو پھر یہ معاملہ غیر مؤثر ہوگیا۔
عدالت نے استعفوں کی منظوری کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی۔
Comments are closed.