خواتین کی خود مختاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کی خود مختاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے نیویارک میں امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن کے درمیان نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت ہوئی۔

اسکے علاوہ بھٹو زرداری اور امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او کے درمیان توانائی، زراعت کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت اور خواتین کی خود مختاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

 واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.