حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، قمر زمان


قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

مشیر امور کشمیر و گلگت سے پارلیمانی سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان سید ابرار علی شاہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے معملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے سید ابرار علی شاہ کو وزارت امور کشمیر کا پارلیمانی سیکرٹری بننے پر مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

‘اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے’

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کا دورہ کر کے امدادی کاموں کا جائزہ لیا، حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے۔

دونوں رہنماؤں کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مشیر امور کشمیر و گلگت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب سید ابرار علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے تمام فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا ہے۔

پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بیرون ملک سے امداد کا سلسلہ جاری

پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دوست ملک سمیت دنیا بھر سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اومان کی جانب سے بھی سیلاب متاثرین کے لیے پہلا جہاز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ اومان ایئرفورس کا خصوصی جہاز سیلاب متاثرین کے لیے ساماں لیکر کراچی ایئرپورٹ پہنچا ہے۔

ترجمان کے مطابق سامان میں خیمے، کمبل کھانے پینے کی اشیا اومان سے لائی گئی ہیں ۔

اسکے علاوہ پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوان دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ ہنگامی بنیادوں پر انسانی ہمدردی کے تحت فراہم کئے جائنگے۔

خیال رہے کہ چین سیلاب زدگان کیلئے مجموعی طور پر 500 ملین یوان امداد دے گا جو کہ 71.3 ملین ڈالر اور پاکستانی کرنسی میں 15.8 ارب روپے بنتی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.