یورپین یونین کی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی رابطوں کو مزید بڑھانے پر زور
یورپین یونین کی سفیر اور آرمی چیف کے درمیان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی رابطوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ یورپی ممالک کے ساتھ پاکستان کا تعاون بھی زیر بحث آیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہا ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ا آرمی چیف نے یورپی یونین کی سفیر کو نئی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت سمیت مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رینا نے سیلاب متاثرین کے لئے ریسکیو اینڈ ریلیف کوششوں میں پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے توقع ظاہر کہ یورپی یونین اور عالمی شراکت داروں کی مدد سے متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہو سکے گی۔
Comments are closed.