تاریخ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ہیرو کے طور یاد رکھے گی، آصف زرداری

آصف زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ہیرو کے طور یاد رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو شہید کے یوم شہادت پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو بہادر اور جمہوریت پسند رہنما تھے۔

انہوں نے کہا کہ قاتلوں نے میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کیلئے کمال کی منصوبہ بندی کی تھی کہ قتل بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بھائی کا ہوا اور حکومت بھی ان کی ختم کرکے بینظیر کو سیاست سے بیدخل کرنے کی کوشش کی گئی۔

 آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میر مرتضیٰ بھٹو شہید نے اپنے انداز سے جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کی اور جام شہادت نوش کیا، تاریخ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ہیرو اور ایک حریت پسند کے طور یاد رکھے گی۔

 سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان شہیدوں سے آباد ہوکر گنج شہیدان بن چکا، گڑھی خدا بخش سے جمہوریت کا سورج خون کی لالی کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.