اس وقت بلوچستان حکومت کو کافی چیلنجز درپیش ہیں، ضیاء اللہ لانگو

ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ اس وقت بلوچستان حکومت کو کافی چیلنجز درپیش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو کی پی ڈی ایم اے آفس میں چیف کوآرڈینیٹر این ڈی ایم اے نوازش خان سے ملاقات ہوئی جس میں چیف کوارڈینیٹر این ڈی ایم اے نے مشیر داخلہ کو حالیہ سیلاب سے متعلق کئے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ صوبائی حکومت کی روز اول سے کوشش ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکنہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے مدد کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سڑکوں پلوں کی بحالی اور متاثرہ عوام کی بحالی مشکل مرحلہ ہے۔

وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان حکومت کو کافی چیلنجز درپیش ہیں، وسائل کم اور نقصانات بہت زیادہ ہیں۔

ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر ناصر و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.