وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکا میں مصروفیات کیا ہوں گی؟ تفصیلات جانیے
وزیر اعظم شہباز شریف آج لندن سے امریکہ پہنچیں گے جس کے بعد وہ ملاقاتوں میں مصروف ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم امریکہ پہنچ کر یو این جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔
21 ستمبر کو وزیر اعظم امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے عشائیہ میں شرکت کریں گے اور اس ہی دن وہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور صدر ورلڈ بینک سے ملاقات بھی کریں گے۔
شہباز شریف دورے کے دوران رجب طیب اردوان، ایران کے صدر، آسٹریا کے چانسلر، اسپین کے صدر اور فرانس کے صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم کی یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے بھی ملاقات ہو گی۔
Comments are closed.