ڈینگی سے سندھ میں 27 اموات ہو چکی ہیں، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ڈینگی سے سندھ میں 27 اموات ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ڈینگی کے 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریضوں کیلئے سندھ میں 323 بستر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 24 لاکھ بچوں کو کوویڈ سے بچائو کی ویکسین لگانی ہے، اسکول جانے والے بچے ہدف ہیں انہیں زیادہ سے زیادہ ویکسینیٹ کرنا چاہتے ہیں تاکہ کوویڈ نہ پھیلے۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ والدین کی طرف سے کچھ تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ پی پی اے ہمارے ساتھ شامل ہے جو کلینک آنے والے بچوں کو آگاہی دے رہے ہیں، اسکول کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی ویکسین کے ٹرائلز ہوئے تھے، پیڈیاٹرک ڈوز بڑوں سے کم ہوتی ہے انسولین والی سرنجز استعمال ہو گی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.