پاکستان کے 7 عالمی اداروں سے لیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان کے 7 عالمی اداروں سے لیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔
بول نیوز کے کانٹینٹ سیل کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان نے 7 ملٹی لیٹرل اداروں سے 132 منصوبوں کے لیے قرض لیا ہے جس کی مالیت 25 ارب 19 کروڑ 23 لاکھ 20 ہزار ڈالر بنتی ہے؛ قرض دینے والے عالمی اداروں میں ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک، اسلامی ترقیاتی بینک، یورپی یونین، اوپیک فنڈ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ، انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈیویلپمنٹ شامل ہیں۔
عالمی بینک سے 54 منصوبوں کے لیے سب سے زیادہ 13 ارب 9 کروڑ 7 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے 37 منصوبوں کے لیے 8 ارب 26 کروڑ ڈالر، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 6 منصوبوں کے لیے 86 کروڑ 59 لاکھ ڈالر اور اسلامی ترقیاتی بینک سے 9 منصوبوں کے لیے 1 ارب 73 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان نے یورپی یونین سے 16 منصوبوں کے لیے 55 کروڑ 84 لاکھ 80 ہزار ڈالر قرض لیا، اوپیک فنڈ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ سے 5 منصوبوں کے لیے 23 کروڑ 31 لاکھ ڈالر اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈیویلپمنٹ سے 5 منصوبوں کے لیے 44 کروڑ 91 لاکھ 40 ہزار ڈالر قرض لیا ہے۔
Comments are closed.