عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر گفتگو
چئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر گفتگو کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات ہوئی ہے۔
Chairman PTI @ImranKhanPTI held a meeting with CM GB khalid Khursheed earlier today in Bani Gala. pic.twitter.com/oyZROFu270
— PTI (@PTIofficial) September 19, 2022
ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے امور میں مداخلت سے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس دوران وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان میں عوامی منصوبوں کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسلام آباد میں چیرمین عمران خان سے صوبائی صدر پی ٹی آئی اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی اہم ملاقات ہوئی تھی۔
اسلام آباد: چیرمین عمران خان سے صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلی خالد خورشید کی ملاقات!
ملاقات میں وفاقی امپورٹڈ حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے امور میں مداخلت اور استحصال کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اہم فیصلے کئے گئے۔ pic.twitter.com/lK3JJuk6sR
— Muhammad Khalid Khurshid Khan (@AbdulKhalidPTI) September 14, 2022
دوران ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔
ملاقات میں وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے امور میں مداخلت اور استحصال کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اہم فیصلے کئے گئے تھے۔
Comments are closed.