عمودی شہر پاکستان کا پہلا سرسبز اور اسمارٹ شہر ہوگا، عمران خان

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عمودی شہر پاکستان کا پہلا سرسبز اور اسمارٹ شہر ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا کہ راوی سٹی پر کام جاری ہے، 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والا عمودی شہر 15 ملین نفوس کی ضروریات پوری کرے گا۔

‘عمودی شہر ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہت سے مواقع پیدا کریگا’

 سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمودی شہر پاکستان کا پہلا سرسبز اور اسمارٹ شہر ہوگا، دریا کے کنارے تعمیر ہونے والا یہ عمودی شہر ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہت سے مواقع پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے آبی رُخ کا حامل شہر ہوگا، اس میں 3بیراج ہوں گے جن سے 270ارب لٹر پانی کی بچت ہوگی، جسکی لاہور کے زیرِ زمین ذخیرۂ آب کو اشد ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس شروع کیا جانے والا 5000 ایکڑ رقبے پر محیط جنگل کا ماحول دوست رکھ جھوک منصوبہ بھی اسک احصہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ  سیلاب سے بچاؤ کیلئے قدرتی مٹی سے جدید انداز میں پُشتے بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.