فضل الرحمان پاکستان کا سب سے بڑا منافق سیاستدان ہے، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کا سب سے بڑا منافق سیاستدان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے مذہب کے نام پر منافقت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام اور شریعت کو اپنی پیٹ پوجا، ذات اور خاندان کے لئے استعمال کرنے میں فضل الرحمن بڑے ماہر ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کا سب سے بڑا منافق سیاستدان ہے، مولانا فضل الرحمان نے پچھلے پچہتر سال سے اسلام اور دین کو بیچ کر اربوں روپے کی کرپشن کی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کے دینی حلقوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہیں، مولانا فضل الرحمان چلتی حکومت کو گرانے کے لئے آلہ کار بنے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے دین کے نام کرپشن کے ریکارڈ توڑے، پاکستانی عوام کو مہنگائی سے ذلیل و رسواء کرنے میں فضل الرحمن کا بڑا ہاتھ ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا، عمران خان اور عوام مل کر جلد عالم سو اور کرپٹ ٹولے کا احتساب کریں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.