عمران خان کے خلاف مذہب کارڈ استعمال کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں، حسان خاور
حسان خاور نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مذہب کارڈ کا استعمال کرنے والے کسی طور بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ن لیگ کے لیڈران کی جانب سے کی جانے والی کمپین اور سرکاری ٹی وی پر دکھائی جانے والی جاوید لطیف کی پریس کانفرنس محض اتفاقیہ نہیں بلکہ سوچی سمجھی سازش ہے جو کہ بھیانک روپ اختیار کرسکتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہا کہ مذہب کو سیاست میں نہ لانے کی باتیں کرنے والی مریم نواز اپنے کرتے دھرتوں سے سیاسی حریفوں کے خلاف مذہبی منافرت کو فروغ دلوا رہی ہیں۔
حسان خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مذہب کارڈ کا استعمال کرنے والے کسی طور بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عوام سے مسترد شدہ ٹولہ مذہب کارڈ استعمال کرکے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف عوام کو گمراہ کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ ایک مفرور سزا یافتہ مجرم اور ایک ضمانت پر رہا فرد جرم کے ملزم کو ملک کے اہم عہدوں پر تعیناتی کا کوئی اختیار نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے نہ صرف ملک کونقصان ہوگابلکہ دنیابھر میں پاکستان کا بچا کچااعتبار بھی ختم ہوجائےگا، پہلے ہی رجیم چینچ کی وجہ سے بہت سے ممالک اور عالمی ادارے پاکستان پر اعتماد کرنے سے اعتراض کر رہے ہیں۔
Comments are closed.