کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لئے مقامی پولیس کا ہونا ضروری ہے، امین الحق

امین الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لئے مقامی پولیس کا ہونا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں نیاز حضرت امام حسین کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد، وفاقی وزیر امین الحق، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نثار کھوڑو، وقار مہدی ،سہیل عابدی، رہنماء پی ایس پی آسیہ اسحاق سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر اور سینیٹر نثار کھوڑو کا کہنا تھا واقعہ کربلا ہمیں حق کے لیے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی نیاز امام حسین میں شرکت کرکے سب سے ملاقات کا موقع ملتا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں آکر بہت اچھا لگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لئے مقامی پولیس کا ہونا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب کی نیاز حلیم حضرت امام حسین کی روایت قدیمی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.