صوبے سے باہر گندم لے جانے کے لئے اجازت نامہ ضروری ہے، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ صوبے سے باہر گندم لے جانے کے لئے اجازت نامہ ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت دوسرے صوبوں کو آٹے کی فراہمی نہیں روک رہی، صوبے سے باہر گندم لے جانے کے لئے اجازت نامہ ضروری ہے جو کہ پکڑی جانیوالی گاڑیوں کے پاس نہیں تھا۔
پنجاب حکومت دوسرے صوبوں کو آٹے کی فراہمی بالکل بھی نہیں روک رہی۔ صوبے سے باہر گندم لے جانے کے لئے اجازت نامہ ضروری ہے جو کہ پکڑی جانیوالی گاڑیوں کے پاس نہیں تھا۔ گاڑیاں 13 ستمبر کو پکڑی گئی جبکہ پی ڈی ایم اے سندھ نے پی ڈی ایم اے پنجاب کو 14 ستمبر کو درخواست کی۔ https://t.co/peHoYmxWes
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) September 18, 2022
انہوں نے کہا کہ گاڑیاں 13 ستمبر کو پکڑی گئی جبکہ پی ڈی ایم اے سندھ نے پی ڈی ایم اے پنجاب کو14 ستمبر کو درخواست کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے آٹے کے تھیلوں کا وزن 10 اور 20 کلو فی تھیلہ ہے جسکی پرائیویٹ طور پر سپلائی منع ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایف سی شیخو پورہ کی جانب سے ایم ایس حنیف فلور مل کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت واقع کے اوپر سیاست کر رہی ہے۔
پکڑے گئے آٹے کے تھیلوں کا وزن 10 اور 20 کلو فی تھیلہ ہے جسکی پرائیویٹ طور پر سپلائی منع ہے۔ ڈی ایف سی شیخو پورہ کی جانب سے ایم ایس حنیف فلور مل کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت واقع کے اوپر سیاست کر رہی ہے۔
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) September 18, 2022
Comments are closed.