وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکہ پہنچ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری امریکہ پہنچ گئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری امریکہ پہنچ گئے، وزیر خارجہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں شریک ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں میڈیا اور تھنک ٹینکس سے بات چیت کریں گے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جی 77 اجلاس میں شرکت کے دوران شرکاء سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری او آئی کے سالانہ اجلاس اور جنوں و کشمیر کانٹیکٹ گروپ کے اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے جبکہ بلاول بھٹو  دورہ امریکہ میں بھی پیپلز پارٹی کے پروگراموں میں بطور چیئرمین پی پی پی شرکت کریں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.