آج یہ کرپٹ ٹولہ 11 ہزار ارب کے کرپشن کے کیسز ختم کرنے جا رہا ہے، اعظم سواتی
سینیٹر و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ آج یہ کرپٹ ٹولہ 11 ہزار ارب کے کرپشن کے کیسز ختم کرنے جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کہاں گیا تمھارا قانون، آئین اور سب سے بڑھ کر ضمیر کی آواز جس کا تم نے حلف لیا ہے؟ تاریخ اس این آر او 2 کی وجہ سے آپ کو کس نام سے یاد کرے گی؟
اعظم سواتی نے کہا کہ آج اس ملک کا بچہ بچہ تم چند لوگوں کو اس بڑے باوقار ادارے میں کس نام سے یاد کر رہا ہے؟ یہ غریبوں کے ملک کی لوٹی ہوئی دولت ہے، کیا جواب دو گےاس ملک کے عام آدمی کو جو بجلی، گیس، پیٹرول، آٹے کی ہوشربا مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے؟
کہاں گیا تمھارا قانون، آئین اور سب سے بڑھ کر ضمیر کی آوازجس کا تم نے حلف لیا ہے؟ تاریخ اس این آر او 2 کی وجہ سے آپکو کس نام سے یاد کرے گی-آج اس ملک کا بچہ بچہ تم چند لوگوں کو اس بڑے باوقار ادارے میں کس نام سے یاد کررہا ہے؟ شرم کرو @PTIofficial @InsafPK
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) September 18, 2022
آج یہ کرپٹ ٹولہ 11ہزارارب کےکرپشن کےکیسز ختم کرنےجارہاہے-یہ غریبوں کےملک کی لوٹی ہوئی دولت ہے-کیا جواب دو گےاس ملک کے عام آدمی کوجو بجلی،گیس،پٹرول آٹے کی ہوشربامہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے؟
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) September 18, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ان ہینڈلرز اور ان کے محدود حمایتوں سے مخاطب ہوں، جواب دو جب تمھیں حرف بہ حرف معلوم تھا کہ زرداری، نواز، شہباز اور دیگر ٹولہ سر سے پاوں تک کرپٹ ہے۔
ان ہینڈلرزاوران کےمحدودحمایتوں سےمخاطب ہوں-جواب دوجب تمھیں حرف بہ حرف معلوم تھاکہ زرداری،نواز،شہبازاوردیگر ٹولہ سرسےپاوں تک کرپٹ ہے،بے شمارسنگین مالی کیسوں میں ملوث ہیں اوروہ کیسز عمران خان یااس کی حکومت نےنہیں بنائےتوان حقائق کےباوجودان لوگوں کوحکومت بناکردیناکون سی حب الوطنی ہے
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) September 18, 2022
اعظم سواتی نے کہا کہ ملک کے ساتھ جو زیادتی آپ نے کی ہے، اس ملک کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بچے، نوجوان آپ کو گالیاں ہی نہیں بلکہ جھولی پھیلا کر آپ کو بد دعا دے رہے ہیں۔
ملک کےساتھ جوزیادتی آپ نے کی ہےاس ملک کی مائیں،بہنیں،بیٹیاں ،بچے،نوجوان آپ کوگالیاں ہی نہیں بلکہ جھولی پھیلا کرآپ کوبددعادےرہے ہیں- ملک پرمافیا مسلط کرکےجو نقصان آپ لوگوں نے پاکستان کے نوجوانوں کو پہنچایا ہے تو یاد رکھو کہ تمھارے اور تمھاری اولاد کا انجام بھی اسی طرح برا ہی ہوگا-
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) September 18, 2022
سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ ملک پر مافیا مسلط کر کے جو نقصان آپ لوگوں نے پاکستان کے نوجوانوں کو پہنچایا ہے تو یاد رکھو کہ تمھارے اور تمھاری اولاد کا انجام بھی اسی طرح برا ہی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ چور بے شمار سنگین مالی کیسوں میں ملوث ہیں اور وہ کیسز عمران خان یا اس کی حکومت نے نہیں بنائے تو ان حقائق کے باوجود ان لوگوں کو حکومت بنا کردینا کون سی حب الوطنی ہے؟
اعظم خان سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اس خاص طبقے کےان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہوں نے ان چوروں، ڈاکوں کو کرسی پر بٹھا کر ملک پر مسلط کیا، آج ملک کی معیشت اور معاشرت تباہ ہو چکی ہے، آپ کی اس شرم ناک غلطی کی سزا اس قوم اور ملک کے 22 کروڑ لوگوں کو مل رہی ہے، جانتے ہو تم چند لوگوں کی ذاتی مفاد کیلئے اس کرپٹ ٹولے سےملنے کا انجام کیا ہو گا؟
پاکستان میں اس خاص طبقےکےان لوگوں سےمخاطب ہوں جنہوں نےان چوروں،ڈاکوں کوکرسی پربٹھاکرملک پر مسلط کیا-آج ملک کی معیشت اورمعاشرت تباہ ہوچکی ہے-آپ کی اس شرم ناک غلطی کی سزااس قوم اورملک کے22 کروڑلوگوں کومل رہی ہے-جانتے ہوتم چندلوگوں کی ذاتی مفادکیلئےاس کرپٹ ٹولےسےملنےکاانجام کیا ہوگا
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) September 18, 2022
Comments are closed.