بول نیوز کے ناظرین کے لیے خوشخبری، عمران ریاض بول نیوز کا حصہ

پاکستان کی عوام اور بول نیوز کے ناظرین کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، بول فیملی میں ایک اور مایہ ناز صحافی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

صحافت کی دنیا کا ایک بڑا نام بے باک ، نڈر اور مایہ ناز صحافی عمران ریاض خان بھی بول نیوز کا حصہ بن گئے ہیں، عمران ریاض خان نے بول نیوز کو بطور سینئر اینکر پرسن جوائن کر لیا ہے۔

عمران خان کو بول فیملی میں خوش آمدید کیا گیا ہے اور عمران ریاض خان بول کی اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان کا بول نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس طرح کام کرتا ہوں اسی انداز میں کروں گا۔

عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے جب ٹی وی سے دور کردیا جائے، بول نے کہا جو کرنا ہےکرو ہم نے اپنے کسی بندےکو نہیں نکالنا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی علاقے ڈوب گئے ہیں کئی کو ڈوبو دیا گیا ہے، ہم جہاں جاتے ہیں لوگ امداد ہمیں دے دیتے ہیں۔

عمران ریاض خان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں متاثرین تک امداد پہنچائیں، دادو کی صورتحال انتہائی خراب ہے،امید ہے عوام ساتھ دیں گے۔

خیال رہے کہ بول نیوز کی ریٹنگ تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل نے حال ہی میں ایک ناقابل یقین ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

چند روز قبل جب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں حقیقی آزادی جلسے سے خطاب کررہے تھے تو اس دوران پاکستان بھر سے تمام ناظرین کی نظریں صرف ’’بول نیوز‘‘ پر جمی ہوئی تھیں۔

بول نیوز کی انتظامیہ ناظرین کے اعتماد پر تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہے  اور یہ یقین دلاتی ہے کہ  ’’بول نیوز‘‘ آزادی صحافت کے لیے اپنی جدوجہد ایسے ہی جاری رکھے گا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.