عمران خان آج رات سیلاب زدگان کیلئے تیسری ’ٹیلی تھون‘ کرینگے

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج رات سیلاب زدگان کیلئے تیسری ’ٹیلی تھون‘ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تیسری ٹیلی تھون آج مورخہ 18 ستمبر بروز اتوار رات 9:00 بجے کریں گے، جس میں دنیا بھر سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد اکھٹا کی جائیں گی۔

گزشتہ روز چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لئے تیسری ٹیلی تھون کا اعلان کردیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا۔

جاری کردہ پیغام میں عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلیے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں، جنکی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔

عمران خان نے مزید کہا تھا کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر رقم دیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی 2 ٹیلی تھون  کر چکے ہیں جس دوران سیلاب متاثرین کے لئے 8 ارب سے زائد کی رقم اکھٹا کی گئی تھی۔

سب سے پہلے ٹیلی تھون سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 5 ارب سے زائد رقم اکٹھی کی گئی تھی  جبکہ دوسرے سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 3 ارب سے زائد رقم اکٹھی ہوئی تھی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.