بارش کے بعد شہر بھر میں سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارش کے بعد شہر بھر میں سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئی سی آئی برج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکس روڈ کی بحالی و کارپٹنگ کے کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر کے ایم سی حکام نے مرتضیٰ وہاب کو جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارشوں کے دوران شہر کی بیشتر سڑکوں کو نقصان پہنچا تھا، بارش کے بعد شہر بھر میں سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کا شہر بھر میں بلا تفریق سڑکوں و پارکس کی بحالی سمیت دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر جہاں زیادہ ضرورت ہے ان سڑکوں کو بحال کررہے ہیں، کوشش ہے یہ کام جلد مکمل کرلیا جائے۔
Comments are closed.