حکومت جلد ایلکشن کا اعلان کریں، پرویز خٹک
پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت جلد ایلکشن کا اعلان کریں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اب عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ تجربہ کاروں نے ملک کو 35 سال لوٹا اور اب پھر اپنے لئے آئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف سمیت سب کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کیخلاف باتیں نہیں کرنی چاہیے، کب تک یہ غلامی کرینگے اور کب تک قرضے لینگے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی وجہ سے دنیا کو آنکھیں نہیں دکھا سکتے،عمران خان کیخلاف سازش اس لئے کی گئی کہ اس نے کہا کہ غلامی نہیں کرسکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کا جلسہ ریفرنڈم ہے، عمران خان جلد کال دینگے ، سب اسلام آباد آئیں گے۔
سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ بہترین انتقام ہے، حکومت جلد ایلکشن کا اعلان کریں۔
Comments are closed.