عوام کے درمیان رہ کر خدمت کریں گے،عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کے درمیان رہ کر خدمت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ضلع چارسدہ پہنچے جہاں انہیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 371,000 افراد ضلع چارسدہ میں سیلاب سے متاثر ہوئے، متاثرین کے لیے 32 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ سیلاب کے باعث 286 گھر مکمل تباہ جبکہ 2733 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ 3500 ٹینٹ، 7000 مچھر دانیاں،  3000 کمبل، 3100 کچن سامان متاثرین میں تقسیم کیے گئے۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ اشیاء خوردونوش کے ایک لاکھ 21 ہزار پیکیجز تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ متاثرین کے لیے 17 میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں، عوام کے درمیان رہ کر خدمت کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ تمام ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.