حقیقی آزادی کیلئے جلد کال دوں گا، عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کیلئے جلد کال دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چارسدہ میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپر پاور کی غلامی نہیں کرنی ہے لہذا چارسدہ کے عوام آپ نے حقیقی آزادی کیلئے میرا ساتھ دینا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ دہشتگری کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی خیبر پختونخوا نے دی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ ہم نے خوف میں آکر کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی ہے، ہم نے ملک کی خارجہ پالیسی کو آزاد بنانا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کےتحت امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، امریکا چاہتا تھا کہ ایسا حکمران آئے جب حکم کریں تو جوتے پالش کریں جبکہ شہباز شریف نے بھی کہا مانگنے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی حاصل کر کے ہم عظیم قوم بن سکتے ہیں، حقیقی آزادی کیلئے جلد کال دوں گا۔
Comments are closed.