پاک فوج کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری
سندھ کے سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب متاثرین کی مشکلات میں پاک فوج کے جوان پیش پیش ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کو راشن ، ادویات کی مسلسل فراہمی جاری ہے جبکہ متاثرین کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ ٹینٹس، مچھر دانیاں بھی فراھم کی جارہی ہیں ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ک فوج کی طرف سے سیلاب متاثرین کے علاج کیلئے موبائل ڈٹینش سنٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی شفقت اور محبت ملنے پر پوری سندھ کی عوام کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں پاک آرمی کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ٹنڈوالہیار، عمر کوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص میں پاک فوج کے جوان سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیرپور ، نوشہرو فیروز، قمبر شہداد کوٹ میں بھی سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے پاک فوج سر فہرست ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج کے جوانوں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن و دیگر اشیاء ضروریہ کی تقسیم بھی جاری ہے۔
Comments are closed.