عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلیے تیسری ٹیلی تھون کا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لئے ایک اور ٹیلی تھون کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔
Chairman Imran Khan will be holding 3rd Telethon to raise funds for flood Affectees!
?️ September 18, 2022 | Sunday
⏰ 9:00PM PKT.
Or click link to donate now:
?️ https://t.co/gPbpoP5ptZ pic.twitter.com/YEc1Wz4XF8— PTI (@PTIofficial) September 17, 2022
جاری کردہ پیغام میں عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلیے فنڈز اکٹھا کرنے کیلیے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں،جنکی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر رقم دیں۔
اعلان کیے جانے والا تیسرا ٹیلی تھون 18 ستمبر بروز اتوار کو رات 9 بجے منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سیلاب متاثرین کے لئے امداد اکھٹا کی جائیگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی 2 ٹیلی تھون کر چکے ہیں جس دوران سیلاب متاثرین کے لئے 8 ارب سے زائد کی رقم اکھٹا کی گئی تھی۔
سب سے پہلے ٹیلی تھون سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 5 ارب سے زائد رقم اکٹھی کی گئی تھی جبکہ دوسرے سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 3 ارب سے زائد رقم اکٹھی ہوئی تھی۔
Comments are closed.