کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات کا سوات کا دورہ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سوات کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈ رپشاور لیفٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سوات کا دورہ کر کے قبائلی رہنماؤں مالاکنڈ بنیر شانگلہ مردان کے عمائدین سے ملاقات کی۔

کور کمانڈر نے اس موقعے پر فورسز کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت پر عمائدین کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز کے بعد سول انتظامیہ کو امور کی پرامن منتقلی یقینی بنائی گئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.