سیلاب سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت ہمارا ساتھ نہیں دے رہی، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت ہمارا ساتھ نہیں دے رہی۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا و سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہائوس میں اہم پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا کو ڈیفالٹ کرنا چاہتی ہے، ملک کو اس سطح پر نہ لے جاؤ کے عوام پھر آپ کا احتساب کرے۔

اسد قیصر نے کہا کہ یہ ہمارے صوبے کا حق ہمیں نہیں دے رہے، اس معاملے کو پارلیمنٹ میں کے کر جائیں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت ساتھ نہیں دے رہی، آئین کے مطابق جو ہمارا حق ہے وہ صوبوں کو ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ اور ناجائز حکومت ہے، ان ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے پاس جائے، اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.