وفاقی حکومت کی چہلم کے موقعے پر سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فوسز تعیناتی کی منظوری
وفاقی حکومت نے چہلم حضرت امام حسین کے موقعے پر ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فوسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چہلم امام حسین کے موقعے پر پاک فوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، پاک فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز کی بھی سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج کے جوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں پر مامور ہیں، پاک فوج سیلاب ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ چہلم کی سیکیورٹی کیلئے بھی اپنی خدمات دیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چہلم امام حسین کے موقعے پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام فورسز کا استعمال کیا جائے گا، وزارت داخلہ میں قائم سینٹرل کنٹرول روم سے تمام جلوسوں اورسیکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ چہلم کے جلوس، راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments are closed.