عمران خان کے علاوہ سب مائنس ہو جائیں گے، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ سب مائنس ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے نیشنل پریس کلب کے باہر آئی ایس ایف کی ریلی کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، ساری قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ غلامی کی زندگی نہیں گزارنی۔
اسد عمر نے کہا کہ معیشت کو دیکھ کر لوگ اس وقت خوف زدہ ہیں، ڈالر بڑھ رہا ہے تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، یہ ایک امپورٹڈ حکومت ہے جس کو قوم ماننے کو تیار نہیں، قوم نے فیصلہ کر لیا ہے اب فیصلہ سازوں کو بھی فیصلہ کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اب نئے الیکشن پر جانا ہے، خان صاحب جلد ہی کال دینے والے ہیں، نوجوانوں تیار رہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام تر سیاسی حریف پریشان ہیں، الیکشن کمیشن تاریخیں بڑھا رہا ہے، لیڈر قوم کی بہتری کے لیے فیصلہ کرتا ہے اپنے لیے نہیں۔
Comments are closed.