ایرانی پارلیمانی وفد کی وفاقی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات
ایرانی پارلیمانی وفد کی وفاقی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات ہوئی جس میں ایران نے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبہ مستقبل قریب میں مکمل کرنے پر زور دیا۔
وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ پیٹرولیم اور گیس کی تجارت میں اضافے کی ضرورت ہے،ایران سےایل پی جی اور گوادر کے لیے بجلی میں اضافہ کرنا ہوگا۔
وزیر تجارت نوید قمر نے یہ بھی کہا کہ پاک ایران پیشین بارڈر مارکیٹ آئندہ ماہ کھلنے کا امکان ہے، بارڈر مارکیٹ کھلنے سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔
وزیر تجارت نوید قمر نے مزید کہا کہ تین نئی بارڈر مارکیٹس جلد کھولی جائیں گی اور ان مارکیٹس کے تحت تجارت بارٹرسسٹم کے ذریعے ہوگی۔
ملاقات میں ایرانی وفد نے فارما سیوٹیکل شعبے میں تجارت بڑھانے پر زور دیا۔
ایرانی پارلیمانی وفد کا کہنا تھا کہ ایران نے پیاز اور ٹماٹر کی قلت پوری کرنے میں پاکستان سے تعاون کیا ، پاکستان اور ایران کا توانائی کے شعبے میں تعاون ناگزیر ہے۔
Comments are closed.