چہلم کے موقع پر غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تمام ڈی آئی جیز کو جاری رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر متعلقہ اضلاع کے لحاظ سے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل متبادل پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام تھانہ جات سندھ اور بالخصوص کراچی کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر رینڈم اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تھانہ ٹوتھانہ مربوط روابط اور ممکنہ جرائم کے حوالے سے معلومات کی شیئرنگ لازماً کی جائے تاکہ فوری کارروائیوں کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے کے ساتھ ساتھ موبائل، موٹرسائیکل گشت، داخلی و خارجی پوائنٹس پرپکٹنگ سمیت مرکزی مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، درگاہںوں کے علاوہ اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پرتمام تر حفاظتی اقدامات کو مذید سخت کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسنیپ چیکنگ پوائنٹس اور پیٹرولنگ کے عمل میں باالخصوص مساجد امام بارگاہںوں وغیرہ کے علاوہ مرکزی شاپنگ سینٹرز، مارکیٹوں، صنعتی وتجارتی زونز اور پرہجوم پبلک مقامات اوراہم تنصیبات و عمارتوں کولازمی طورپر فوکس کیا جائے۔
چہلم حضرت امام حسین ؑ کے مرکزی جلوس کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق20 صفر، ہفتے کو مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو کہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا۔
مرکزی جلوس سے قبل، علم کا ایک جلوس شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ سے صبح نو بجے نشتر پارک آئے گا جس کے بعد جلوس نشتر پارک آنے کے بعد مرکزی مجلس عزا منعقد ہوگی جسکے بعد مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا۔
جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوتے ہی ایم اے جناح روڈ کو گرومندر سے عام ٹریفک کے لیئے بند کر دیا جائے گا جبکہ شاہراہ قائدین کو سوسائٹی آفس سے مزار قائد کی جانب آنے جانے کے لیئے بند کیا جائے گا۔
جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر، ریگل سے تبت سینٹر جائے گا اور تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ سے لائٹ ہاوس ، بولٹن مارکیٹ سے کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق تمام ڈائیورژن پر ٹریفک پولیس کے اہلکار، عوام کی رہنمائی کے لیئے موجود ہونگے۔
Comments are closed.