وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں پاک ازبک تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 15-16 ستمبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے۔

 

سمرقند انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ازبکستان کے وزیر برائے پبلک ایجوکیشن بختیور سیدوف، گورنر سمرقند ایرکنجن تردیموف، قائم مقام وزیر خارجہ غیرت فوزیلوف اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف موجود تھے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.