ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، تحقیقات کا حکم
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے وفد کی وزیراعظم سے آج ملاقات ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کے کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ بھی موجود تھے۔
دوسری جانب ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم سے لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم میں لاپتہ رہنماؤں کی لاشیں ملنے پر غم وغصہ ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جو ان واقعات کے پیچھے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے۔
اس حوالے سے وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔
اس سے متعلق ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے تو حکومت کا حصہ رہنے بارے سوچیں گے۔
Comments are closed.