امید ہے الیکشن اپنے وقت پر ہونگے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن اپنے وقت پر ہونگے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے، ملک دشمن طاقتوں نے اسے فنڈ کیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس شخص کو ڈالر دیکر پاکستان اور اداروں کو تباہ کرنے ٹاسک دیا گیا ہے، پاکستان کئ معشیت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے بحران کا ذمہ دار عمران خان ہے جبکہ اس کے فتنہ سے کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔
نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پانچ ارب کی امداد سوشل میڈیا میں اکھٹی ہوئی اور سوشل میڈیا پر تقسیم کی جا رہی ہے، عمران خان ہیلی کاپٹر ز استعمال کرکے فوٹو سیشن کروا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کوشاں ہے، شہباز شریف کی کسی صوبہ میں حکومت نہیں لیکن وہ ہر صوبہ میں جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ لینا بہت آسان ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑے اور الیکشن کروا لیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ امید ہے الیکشن اپنے وقت پر ہونگے۔
Comments are closed.