کسانوں کیلئےبڑا ریلیف، زرعی ترقیاتی بینک کازرعی قرضہ جات کی وصولی موخر کرنےکا فیصلہ


زرعی ترقیاتی بینک

زرعی ترقیاتی بینک

ملک بھر کے کسانوں کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، زرعی ترقیاتی بینک نے 20 ارب سے زائد زرعی قرضہ جات کی وصولی موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زرعی ترقیاتی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ قرضے ایک سال کے لئے موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے 57 ہزار سے زائد کاشتکار مستفید ہوں گے۔

حکام کے مطابق حالیہ سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں فصلوں کو نقصان ہوا ہے، سندھ میں سیلابی پانی کی وجہ سے گنے کی فصل کو نقصان ہو رہا ہے، ایسے حالات میں کسان کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

حکام زرعی ترقیاتی بینک کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں زرعی قرضہ ایک سال کیلئے موخر کیا گیا ہے،  این ڈی ایم اے کی جانب سے آفت ذدہ قرار دیئے جانے والے علاقے میں قرضے موخر کیے جایئں گے۔

کسانوں کیلئے زرعی ترقیاتی بینک کا 17 ارب روپے ریلیف کا اعلان

چند ہفتے قبل قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خوراک کے چیئرمین راؤ اجمل خان نے کہا تھا کہ سیلاب ذدہ علاقوں کے کسانوں کیلئے زرعی بینک کا 17 ارب روپے ریلیف کا اعلان خوش آئند ہے، قرضے ایک سال موخر کرنے پر مشکور ہیں، ہمیں سوچنا ہوگا کہیں ہم غذائی قلت کی طرف تو نہیں جا رہے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ہمیں اس مشکل وقت میں کسانوں کے نقصانات کا بھی جائزہ لینا ہے، زرعی ترقیاتی بینک نے 17 ارب روپے کی خطیر رقم موخر کرکے تاریخی کام کیا، اس ریلیف سے 40 ہزار کسان مستفید ہوں گے۔

 چیئرمین راؤ اجمل خان نے مزید کہا تھاکہ وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں زرعی بینک نے 5 کروڑ روپے دے کر احسن کام کیا، صدر زیڈ ٹی بی ایل شہناز جمیل نے کہا کہ جو ضلع آفت ذدہ قرار دیا جائے گا وہاں زیڈ ٹی بی ایل قرضہ موخر کرے گا، زرعی ملک میں سیلاب کی تباہی کے اثرات کا اندازہ زیڈ ٹی بی ایل ہی لگا سکتا ہے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ غذائی قلت کا کیسے حل ڈھونڈا جائے، ہماری پہلی ترجیح غذائی قلت سے عوام کو بچانا ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.