عمران خان کا عام انتخابات کے میدان میں اترنے سے پہلے بڑا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کے لیے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے عام انتخابات کے لیے پارٹی تنظیموں کے ساتھ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

اسد عمر کی زیر صدارت سینٹرل پنجاب کے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

پارٹی تنظیموں نے وفادار اور مضبوط پارٹی امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں بھی پیش کر دی ہیں۔

سینئر پارٹی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عام انتخابات کی تیاری قبل از وقت شروع کر دی ہے، حتمی فیصلے پارلیمانی بورڈ اور عمران خان کریں گے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ پارٹی تنظیمیں اور قیادت امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر رہی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.